مقبوضہ کشمیر: افضل گرو کی میت ورثاکے حوالے نہ کرنے پر ہڑتال

آئی این پی  جمعـء 29 مارچ 2013
افضل گورو کے جسد کی لواحقین کو حوالگی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، سری نگر میں ہڑتال کے دوران دکانیں بند ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

افضل گورو کے جسد کی لواحقین کو حوالگی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، سری نگر میں ہڑتال کے دوران دکانیں بند ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

سری نگر: افضل گرو کی میت ورثا کے حوالے نہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر میںمکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال کی کال مجلس متحدہ مشاورت کی جانب سے دی گئی،کسی ناخواشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے وادی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افضل گرو کی میت ورثا کے حوالے نہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر میںمکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال کی کال مجلس متحدہ مشاورت کی جانب سے دی گئی تھی سری نگر میں کاروبار زندگی مکمل طور پر بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھی، کسی ناخواشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے وادی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ افضل گرو کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں فروری میں پھانسی دی گئی تھی۔ ان کے ورثاء بھارتی حکومت سے میت حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔