کامن ویلتھ گیمز کیلیے 5 رکنی قومی ویٹ لفٹنگ اسکواڈ کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  منگل 13 فروری 2018
کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے،حکام،فوٹو:فائل

کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے،حکام،فوٹو:فائل

لاہور  : پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے گولڈ کاسٹ کامن ویلتھ گیمز کیلیے 5 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز اور مشقوں کے بعد پلس 105 کلوگرام کیٹگری میں محمد نوح دستگیر بٹ، 69 کلوگرام میں ابو سفیان، 62 کلوگرام میں طلحہ طالب، 94 کلوگرام میں عثمان امجد راٹھور جبکہ 56 کلوگرام میں عبداللہ غفور کو منتخب کیا ہے جبکہ جمیل اختر 105 کلوگرام جبکہ حیدر علی 77 کلوگرام میں ریزور پلیئرز کے طور پر رکھا گیا ہے۔ محمد الیاس بٹ اور علی اسلم کوچز ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کامن ویلتھ گیمز میں قومی اسکواڈ نے ایک گولڈ، 4 سلور اور ایک برانز میڈل جیتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پلیئرز کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے، امید ہے وہ میگا ایونٹ میں فتح کے جھنڈے گاڑیں گے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔