سیالکوٹ میں نقاب پوش شخص نے گھر میں گھس کر 4 بچیوں پر تیزاب پھینک دیا

ویب ڈیسک  منگل 13 فروری 2018
20 سالہ افشاں کا چہرہ بری طرح جھلس گیا اور حالت تشویش ناک ہے فوٹو:فائل

20 سالہ افشاں کا چہرہ بری طرح جھلس گیا اور حالت تشویش ناک ہے فوٹو:فائل

سیالکوٹ: پکا گڑھا کے علاقہ میں نقاب پوش شخص نے گھر میں گھس کر 4 بچیوں پر تیزاب پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تھانہ مراد پور کے علاقہ پکا گڑھا میں نقاب پوش شخص نے ایک گھر میں گھس کر لڑکیوں پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں 3 کم سن بچیوں سمیت 4 لڑکیاں جھلس گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیزاب گردی کے واقعات کا انسداد

متاثرہ لڑکیوں میں 20 سالہ افشاں ، 8 سالہ آمنہ ، 7 سالہ عائشہ اور 6 سالہ جنت شامل ہیں۔ متاثرہ بچیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 20 سالہ افشاں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے کیونکہ اس کا چہرہ بری طرح جھلس چکا ہے۔ پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جب کہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔