متحدہ عرب امارات میں انوکھا چیلنج؛ وزن کم کریں اور پیسے کمائیں

ویب ڈیسک  بدھ 14 فروری 2018
متحدہ عرب امارات میں 70 فیصد مرد اور 67 فیصد خواتین وزن کی زیادتی کا شکار ہیں فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں 70 فیصد مرد اور 67 فیصد خواتین وزن کی زیادتی کا شکار ہیں فوٹو: فائل

 دبئی: موٹاپے کا شکار افراد وزن کم کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں جب کہ کچھ لوگ ورزش تو کچھ گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے اپنے وزن میں کمی لانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں اب وزن کم کرنے کے پیسے بھی ملیں گے۔ 

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں شہریوں کے موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنے کا انوکھا چیلنج دیا گیا ہے جہاں وہ اپنا وزن کم کرکے پیسے کماسکتے ہیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق راس الخیمہ میں وزن کم کرنے کے لیے حکومت نے سرکاری اسپتال کے اشتراک سے مقابلے کا اہتمام کیا ہے جس میں فی کلو وزن کم کرنے پر 500 درہم انعام دیا جائے گا یعنی یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 15 ہزار روپے بنتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزن میں کمی اور ناشپاتی

10 ہفتوں پر مشتمل  یہ چیلنج 17 فروری سے 28 اپریل تک جاری رہے گا جس میں سب سے زیادہ وزن کم کرنے والے شخص کا انتخاب کیا جائے گا، اس مقابلے میں 18 سال سے زائد عمر والے مرد و عورت حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 15 سال سے زائد عمر کے 70 فیصد مرد اور 67 فیصد خواتین وزن کی زیادتی کا شکار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔