کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  منگل 13 فروری 2018
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی مصباح الحق کریں گے ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی مصباح الحق کریں گے ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ آل سٹارز میچ کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

نمائشی میچ 15 فروری کو شام ساڑھے 5 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سابق قومی کپتان معین خان، اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر، سابق قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق، اسد شفیق، انور علی، رمیز راجہ جونیئر، عمر امین، محمد جنید، محمد اعظم خان، فراز احمد خان، نبیل ہاشمی، وقار علی سید اور حسن عمر شامل ہیں۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فلم اسٹار سعود، اداکار فیروز خان، شہروز سبزواری، گلوکار فاخر اور گلوکارہ عائمہ بیگ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سابق قومی کپتان مصباح الحق کریں گے جب کہ سابق کپتان وقار یونس، رومان رئیس، شاداب خان، فلم اسٹار فواد خان اور دیگر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔