پشاور : ایف سی کمانڈنٹ کی گاڑی پر خود کش حملہ ، 12 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مارچ 2013
کمانڈنٹ ایف سی کی گاڑی بلٹ پروف تھی جس کی وجہ سے خود کش حملہ میں کمانڈنٹ معمو لی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا فوٹو: ایکسپریس نیوز

کمانڈنٹ ایف سی کی گاڑی بلٹ پروف تھی جس کی وجہ سے خود کش حملہ میں کمانڈنٹ معمو لی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا فوٹو: ایکسپریس نیوز

پشاور: صدر میں ایف سی کمانڈنٹ کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمانڈنٹ ایف سی اپنی گاڑی میں دفتر جارہے تھے وہ جونہی صدر کے قریب گرین شادی ہال کے پاس پہنچے تو خود کش حملہ آور نے گاڑی کے سامنے آکر خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے  میں 12 افراد جاں بحق  ہو گئے ، کمانڈنٹ ایف سی کی گاڑی بلٹ پروف تھی جس کی وجہ سے خود کش حملہ میں عبدالمجید مروت معمو لی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو  لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق خود کش دھماکے میں 10 سے 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا  تاہم سیکیورٹی  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا، سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس نے تفتیش کے لیے قبضے ميں لے لیا۔

واضح رہے کہ ایف سی کمانڈنٹ کی گاڑی کو دوسری بار نشانہ بنایا جارہا ہے اس سےپہلے بھی ایف سی کمانڈنٹ صفت غیور کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ شہید ہوگئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔