سپریم کورٹ نے وکیل راجا محمد خان کے قتل کانوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مارچ 2013
پولیس سے ایک چوہا تک تو پکڑا نہیں جاتا قاتل کیا پکڑیں گے۔ جسٹس گلزار احمد فوٹو: فائل

پولیس سے ایک چوہا تک تو پکڑا نہیں جاتا قاتل کیا پکڑیں گے۔ جسٹس گلزار احمد فوٹو: فائل

اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے وکیل راجا محمد خان کے قتل کانوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے راولپنڈی میں وکیل راجا محمد خان کے قتل کا ازخود نوٹس لے لیا، اس موقع پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پولیس سے ایک چوہا تک تو پکڑا نہیں جاتا قاتل کیا پکڑیں گے، دوسری جانب راجا محمد خان کی ہلاکت پر وکلا کا جڑواں شہروں میں عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز  چوہدری محمد خان کی کار پر فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔