عدالت کا مقصود کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسٹاف رپورٹر  بدھ 14 فروری 2018
نوجوان کو شارع فیصل پولیس نے مقابلے میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا،جبران ناصر
 فوٹو : فائل

نوجوان کو شارع فیصل پولیس نے مقابلے میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا،جبران ناصر فوٹو : فائل

 کراچی:  سٹی کورٹ نے شارع فیصل پر پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان مقصود کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شرقی احسان خان درانی کی عدالت میں مقصود قتل کیس کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کے معاملے پر سماجی رہنما جبران ناصرکی ایس ایچ او شارع فیصل کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں مقصود کے والد اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہو گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مقصود شارع فیصل پولیس کی جانب سے کیے جانے والے مقابلے میں جاں بحق ہوا اور جعلی پولیس مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جارہا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ جعلی پولیس مقابلے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔