چیئرمین نیب نے نواز شریف کےخلاف 2 ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  بدھ 14 فروری 2018
نیب دونوں ضمنی ریفرنسز جلد احتساب عدالت میں دائر کرے گی، ذرائع۔ فوٹو : فائل

نیب دونوں ضمنی ریفرنسز جلد احتساب عدالت میں دائر کرے گی، ذرائع۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز میں ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز  احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد نیب دونوں ضمنی ریفرنسز جلد احتساب عدالت میں دائر کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فلیگ شپ ریفرنس میں بھی نواز شریف پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ایون فیلڈ، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ اس حوالے سے مقدمات کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔