پنجاب کے تمام ڈی سی اوز اور آرپی اوزتبدیل کئے جائیں گے، نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مارچ 2013
ملک میں انسداد دہشت گردی فورس نہیں لیکن ہم کوشش کریں گےکہ دہشت گردی کوروکاجاسکے،نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

ملک میں انسداد دہشت گردی فورس نہیں لیکن ہم کوشش کریں گےکہ دہشت گردی کوروکاجاسکے،نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگران وزیراعلیٰ  نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام ڈی سی اوزاورآرپی اوزتبدیل کئے جائیں گے اورعام انتخابات میں وہی جماعت کامیاب ہوگی جو پنجاب سے اکثریت حاصل کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نےکہا کہ وہ نئی پالسیاں جاری کرنے نہیں آئےان کا کام صرف اور صرف شفاف الیکشن کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کےتمام ڈی سی اوز اور آرپی اوز تبدیل کئے جائیں گے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نےان پراعتماد کا اظہارکیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں انسداد دہشت گردی فورس نہیں لیکن ہم کوشش کریں گےکہ دہشت گردی کوروکاجاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔