زینب قتل کیس؛ ملزم کے وکیل کا کیس سے لاتعلقی کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 14 فروری 2018
عدالت ملزم عمران پر فرد جرم پہلے ہی عائد کرچکی ہے۔ فوٹو:فائل

عدالت ملزم عمران پر فرد جرم پہلے ہی عائد کرچکی ہے۔ فوٹو:فائل

 لاہور: زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل نے وکالت نامہ واپس لیتے ہوئے کیس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قائم انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ملزم عمران کے وکیل نے کیس سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا جس کے بعد پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد سلطان کو وکیل مقرر کر دیا گیا جب کہ کل ملزم کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد

گزشتہ سماعت پر جج نے چالان میں درج قتل، اغوا، زیادتی اور دہشت گردی سمیت تمام الزامات ملزم عمران کو پڑھ کر سنائے جس کے بعد عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : زینب کا قاتل گرفتارکرلیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہونے پر ملزم عمران علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔