سید نور نے اداکارہ صائمہ سے علیحدگی کی تردید کردی

ویب ڈیسک  بدھ 14 فروری 2018
علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتے مرتے دم تک ایک ساتھ رہیں گے،سید نور

علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتے مرتے دم تک ایک ساتھ رہیں گے،سید نور

لاہور: نامور فلمساز سید نور نے اپنی اہلیہ اور  اداکارہ صائمہ سے علیحدگی کی تردید کردی۔

گزشتہ چند روز سے میڈیا پر فلمسازسید نور اور اداکارہ صائمہ کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے ہلچل مچادی تھی، کہا جارہا تھا کہ گھریلو ناچاقی اور جھگڑوں کے باعث دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم سید نور نے صائمہ سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سید نور کا کہنا تھا کہ  ایسی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں سے دلی تکلیف ہوئی، میں اپنی اہلیہ صائمہ سے علیحدگی کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا ہم مرتے دم تک ایک ساتھ رہیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سید نورکی اہلیہ انتقال کرگئیں

سید نور نے طلاق کی جھوٹی خبر دینے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس چینل نے خبر دی وہ اس خبر کی تردید کرےاور اگر چینل کی جانب سے تردید نہ کی گئی تو وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

واضح رہے کہ 2007 میں  سید نور نے اداکارہ صائمہ سے شادی کی تھی جب کہ سید نور کی یہ دوسری شادی تھی، ان کی پہلی شادی 1984 میں رخسانہ نور سے ہوئی تھی تاہم رخسانہ گزشتہ برس 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں، سید نور کی پہلی پیوی سے ان کے 4 بچے ہیں جن میں 3 بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔