نوازشریف گوجرانوالہ کے 2 حلقوں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 29 مارچ 2013
نوازشریف کے لئے گوجرانوالہ کے 2 حلقوں این اے 95 اور این اے 98  کیلئے کاغذات نامزدگی  خرم دستگیر نے حاصل کئے فوٹو: فائل

نوازشریف کے لئے گوجرانوالہ کے 2 حلقوں این اے 95 اور این اے 98 کیلئے کاغذات نامزدگی خرم دستگیر نے حاصل کئے فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں نواز شریف گوجرانوالہ کے 2  حلقوں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

میاں نواز شریف کے لئے گوجرانوالہ کے 2 قومی حلقوں این اے 95 اور این اے 98  کے لئے کاغذات نامزدگی سابق ایم این اے خرم دستگیر نے حاصل کر لئے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کے مطابق این اے 98 میں (ن) لیگ کے امیدواروں میں اختلافات کے باعث میاں نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس حلقے سے خود الیکشن لڑیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔