کویت میں استاد کے تھپڑ نے طالب علم کی جان لے لی

ویب ڈیسک  بدھ 14 فروری 2018
بچہ دل کا مریض تھا،فوٹو:ٹوئٹر

بچہ دل کا مریض تھا،فوٹو:ٹوئٹر

کویت سٹی: کویت کے اسکول میں استاد کے تھپڑ سے 9 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے ایلمنٹری اسکول میں زیر تعلیم 9 سالہ عیسیٰ  تھمر البلوشی نامی طالب علم کو  مصر سے تعلق رکھنے والے استاد نے تھپڑ رسید کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ بچہ دل کا مریض تھا اور کچھ دن پہلے ہی ہارٹ سرجری کراکے اسکول  پھر سے جوائن کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 13 سالہ مصری طالبعلم دنیا کا ذہین ترین بچہ قرار

کویتی وزیرتعلیم  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے استاد کو تحقیقات تک نوکری سے معطل کردیا ہے جب کہ حکام نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے استاد اور اسکول انتظامیہ سمیت دیگر افراد کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔

دوسری جانب اسکول کے قائم مقام پرنسپل کا کہنا ہے کہ استاد نے بچے کو تھپڑ نہیں مارا  بلکہ کندھوں سے پکڑ کے پیچھے دھکیلا اور صرف سینے پر ہاتھ رکھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔