سانحہ بلدیہ فیکٹری؛ رؤف صدیقی سمیت 10 ملزموں پر فردِ جرم عائد

ویب ڈیسک  بدھ 14 فروری 2018
مقدمہ میں ضمانت حاصل کرکے مفرور ہونے والے علی حسن کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، فوٹو:فائل

مقدمہ میں ضمانت حاصل کرکے مفرور ہونے والے علی حسن کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، فوٹو:فائل

 کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے میں 7 سال بعد ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی سمیت 10 ملزموں پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مرکزی ملزم عبد الرحمان عرف بھولا، زبیر عرف چریا کو پیش کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم حماد صدیقی دبئی سے گرفتار

عدالت نے رؤف صدیقی سمیت 10 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ کمرہ عدالت میں موجود رؤف صدیقی و دیگرملزموں نے صحتِ جرم سے انکارکیا عدالت نے جب کہ مقدمہ میں ضمانت حاصل کرکے مفرور ہونے والے علی حسن کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے گواہوں اور تفتیشی افسر کو 17 فروری کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔