- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
لودھراں الیکشن ہارنے کی وجہ ہمارے لوگوں کی (ن) لیگ میں شمولیت ہے،عمران خان
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں کا ضمنی انتخاب ہارنے کی وجہ ہماری پارٹی کے لوگوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’تکرار‘ کے میزبان عمران خان کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے لودھراں ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار کی ناکامیوں کی اصل وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ مجبوری میں دیا کیونکہ ہمارے پاس علی ترین کے سوا کوئی امیدوار نہیں تھا، ہمارا امیدوار نیا تھا جو ووٹرز کو مطمئن نہیں کرسکا جب کہ ہمارے کچھ لوگ حریف جماعت میں بھی شامل ہوگئے۔
عمران خان نے کہا کہ لودھراں الیکشن میں (ن) لیگ نے بے تحاشا پیسہ خرچ کیا جب کہ 6 ہفتےکی انتخابی مہم میں پہلی دفعہ 92 ہزارووٹ ملے جو پارٹی کے لیے مثبت پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے،آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو شکست دے دی
حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں مافیا کا ہولڈ ہے، حکمرانوں نے اداروں میں اپنے آدمی بٹھا رکھے ہیں اور سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ ادارے مفلوج ہوچکے ہیں، حکمران جعل سازی کرتے ہوئے پکڑے گئے جب کہ نااہلی کے بعد بھی نوازشریف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔
عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جس شہر میں جلسہ کریں اگلے روز اسی مقام پر پانچ گنا بڑا جلسہ کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔