- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
رنویر سنگھ نے کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے شادی میں آدھے گھنٹے کی شرکت کے عوض 2 کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرادی۔
بالی ووڈ میں فلم ’بینڈ باجا بارات ‘ سے ڈیبیو کرنے والے اداکار رنویر سنگھ کو انڈسٹری کا سب سے شرارتی اداکار سمجھا جاتا ہے جنہوں نے فلم ’رام لیلا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی فلموں میں حقیقی اداکاری سے کم وقت میں مداحوں سمیت نامور فلم سازوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔
انہوں نے فلم ’پدماوت‘ میں اپنی اداکاری سے ایسا جادو جگایا کہ بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوکر فلم سازوں کی پہلی ترجیح بن گئے اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ رنویر سنگھ نے شادی کی ایک تقریب میں آدھے گھنٹے کی شرکت کے عوض دو کروڑ روپے کی آفر ٹھکرادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر نے آفر ٹھکرانے کی وجہ بتائی کہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنی پوری توجہ دیگر آفرز کے بجائے اپنے کردار کو بہتر سے بہتر بنانے پر مرکوز رکھتا ہوں۔
رنویر سنگھ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رنویر ایک باکمال شخص ہیں جو شوٹنگ کے دوران اپنی پوری توجہ صرف شوٹنگ پر مرکوز رکھتے ہیں اور وہ آج کل فلم ’گلی بوائے ‘ کی شوٹنگ میں صبح 6 سے شام 6 تک مصروف رہتے ہیں اس دوران وہ مختلف شہروں کا سفر بھی کرتے ہیں پھر واپس آکر فلم کے سیٹ پر رپورٹ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں یہ فلم 14 فروری 2019ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔