لیبیا: پاکستانی نژاد 2 برطانوی سماجی کارکنان کو اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

اے ایف پی  جمعـء 29 مارچ 2013
دونوں خواتین اپنے والد کے ہمراہ ترکی کی ایک این جی او کی جانب سے فلسطین کے لئے بھیجے گئے امدادی وفد میں شامل تھیں۔ فوٹو: فائل

دونوں خواتین اپنے والد کے ہمراہ ترکی کی ایک این جی او کی جانب سے فلسطین کے لئے بھیجے گئے امدادی وفد میں شامل تھیں۔ فوٹو: فائل

طرابلس: لیبیا کے شہر بن غازی میں پاکستانی نژاد 2 برطانوی سماجی کارکن خواتین کو اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

لیبیا کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں خواتین کو بن غازی میں ان کے والد کے سامنے اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دونوں خواتین اپنے والد کے ہمراہ ترکی کی ایک این جی او کی جانب سے فلسطین کے لئے بھیجے گئے امدادی وفد میں شامل تھیں۔

فلسطین جانے والے اس وفد کو لیبیا سے مصر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا لہذاٰ خواتین اور ان کے والد دیگر 2 برطانوی افراد کے ہمراہ برطانیہ واپس جانے کے لئے ایئرپورٹ جا رہے تھے کہ راستے میں 5 نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا اور خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مغربی سفارتی ذرائع نے خواتین کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا کہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا بھی گیا یا نہیں، حتمی بات کا تعین میڈیکل رپورٹس کے آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ زرائع نے بتایا کہ اس واقعے کے حوالے سے کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔