قیدی کی خواہش پر اس کی بیٹی کے نکاح کی تقریب جیل میں منعقد

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 15 فروری 2018
قیدی کی فرمائش پر بیٹی کے نکاح کی تقریب جیل میں کی گئی ہے، خاندان سمیت جیل کے قیدیوں نے بھی شرکت کی، جیل سپرنٹنڈنٹ۔ فوٹو : اسکرین گریب

قیدی کی فرمائش پر بیٹی کے نکاح کی تقریب جیل میں کی گئی ہے، خاندان سمیت جیل کے قیدیوں نے بھی شرکت کی، جیل سپرنٹنڈنٹ۔ فوٹو : اسکرین گریب

 کراچی:  ڈسٹرک جیل ملیر میں قیدی کی خواہش پر قیدی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب جیل میں ہی منعقد کردی گئی۔

ڈسٹرک جیل ملیر میں قیدی کی خواہش پر قیدی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب جیل میں ہی منعقد کی گئی جس میں پولیس افسران سمیت اہلخانہ نے شرکت کی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کا کہنا ہے کہ قیدی محمد راشد کہ سزا کی وجہ سے وہ اپنی  بیٹی کی شادی میں نہیں جاسکتے تھے اس لیے قیدی کی فرمائش پر بیٹی کے نکاح کی تقریب جیل میں کی گئی ہے جس میں خاندان کے افراد سمیت جیل کے قیدیوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا جس پر نہ صرف قیدی بلکہ پولیس افسران نے بھی رقص کیا اور نکاح کی تقریب میں رنگ بھر دیے، تقریب میں دولہا اور دلہن کو جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے تحائف بھی دیے گئے، اس موقع پر قیدی محمد راشد نے جیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔