ویرات کوہلی نے ورلڈکپ پر قبضے کا ارادہ کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 15 فروری 2018
ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ خود کو بہتر سے بہتر بنانے کی جستجو میں رہتی ہے، بھارتی کپتان۔ فوٹو : اے ایف پی

ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ خود کو بہتر سے بہتر بنانے کی جستجو میں رہتی ہے، بھارتی کپتان۔ فوٹو : اے ایف پی

پورٹ ایلزبتھ: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ پر قبضے کا ارادہ کر لیا۔

جنوبی افریقہ میں پہلی بار بھارتی ٹیم کی جانب سے ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ پر قبضے کا ارادہ کر لیا جس کیلیے جنگ آئندہ برس انگلینڈ میں چھڑے گی جہاں پر وہ گذشتہ برس پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہونے والی کشمکش میں ناکام رہے تھے۔

کوہلی نے کہاکہ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ خود کو بہتر سے بہتر بنانے کی جستجو میں رہتی ہے۔ اس ٹور کے بعد اب خود کو ورلڈ کپ 2019 کو ذہن میں رکھتے ہوئے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، انھوں نے کہا کہ پروٹیز دیس میں پہلی بار ایک روزہ سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے پر ہم کافی خوشی محسوس کررہے ہیں جب کہ تمام کھلاڑیوں نے بیٹ اور بال کے ساتھ کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔