ثانیہ مرزا کو فٹ ہونے میں مزید 2 ماہ لگیں گے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 15 فروری 2018
میرے گھٹنے میں تکلیف ہوتی ہے مگر مجھے ہر وقت اس تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، ثانیہ مرزا ۔فوٹو: فائل

میرے گھٹنے میں تکلیف ہوتی ہے مگر مجھے ہر وقت اس تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، ثانیہ مرزا ۔فوٹو: فائل

نئی دہلی:  بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گھٹنے کی انجری سے نجات کے بعد کورٹ میں واپسی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے دیا۔

ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ میرے گھٹنے میں تکلیف ہوتی ہے مگر مجھے ہر وقت اس تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، اس قسم کی انجری سے نجات میں تھوڑا وقت لگتا ہے، میرے خیال میں مزید 2 ماہ لگ سکتے ہیں، میرا فوری مقصد اس سے نجات حاصل کرنا اور دوبارہ کورٹ میں اترنا ہے۔

ٹینس اسٹار نے ریٹائرمنٹ کے سوال پر کہا کہ کھیل سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی کسی نہ کسی صورت ٹینس سے جڑی رہنا چاہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔