- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ سے محرومی میں اضافہ
لاہور: دورہ زمبابوے ممکن نہ ہونے پر پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ سے محرومی میں بھی اضافہ ہوگا جب کہ ایک سال کے دوران منسوخ کیے جانے ٹیسٹ میچز کی تعداد10ہوجائے گی۔
زمبابوین کرکٹ بورڈ کی مالی مشکلات کی وجہ سے پاکستان کا جولائی، اگست میں شیڈول دورہ ممکن نظر نہیں آرہا،طویل فارمیٹ کے میچز میں نشریاتی ودیگر اخراجات زیادہ اور آمدنی سب سے کم ہونے کی وجہ سے ایک آپشن یہ بھی ہے کہ ٹیسٹ سیریز ختم کرتے ہوئے صرف محدود اوورز کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے جب کہ آسٹریلیا سمیت سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
اگر کسی ایک وجہ سے بھی طویل فارمیٹ کے میچز کا انعقاد نہ ہوا تو پاکستان کے ایک سال میں منسوخ شدہ ٹیسٹ میچز کی تعداد10ہوجائے گی، اس سے قبل گذشتہ سال ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے سیریز کے دوران ایک،ایک طویل فارمیٹ کے میچ کی قربانی دیدی گئی تھی۔
باہمی تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے بنگلہ دیش اور بھارت کیخلاف سیریز نہ ہونے سے ایف ٹی پی میں موجود 5ٹیسٹ میچز نہ کھیلے جا سکے، زمبابوے کیخلاف سیریز منسوخ ہوئی یا صرف محدود اوورز کے میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا تو مزید 2طویل فارمیٹ کے مقابلے نہیں ہونگے،اس کے بعد اکتوبر میں آسٹریلیا کی یواے ای میں میزبانی کرتے ہوئے بھی ایک ٹیسٹ میچ قربان ہوگا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی بھرپور کوششوں کے باوجود ٹیسٹ میچز کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے،مالی فائدے کیلیے دو طرفہ سیریز میں بھی کئی ٹیمیں طویل فارمیٹ کے میچز کم کرکے محدود اوورز کی کرکٹ کو ترجیح دیتی ہیں،پاکستان ٹیم کو گذشتہ ایف ٹی پی میں بھی کم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔