آئس ہاکی میچ میں شمالی کوریا کے ’’سربراہ‘‘ کی آمد پر چیئرلیڈرز حیران

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 15 فروری 2018
ہاورڈ نامی مقامی شخص کی شکل اورجسامت پڑوسی ملک کے سربراہ سے ملتی ہے اس لیے شمالی کوریا کی چیئرلیڈرز بھی دھوکا کھا گئیں۔ فوٹو : فائل

ہاورڈ نامی مقامی شخص کی شکل اورجسامت پڑوسی ملک کے سربراہ سے ملتی ہے اس لیے شمالی کوریا کی چیئرلیڈرز بھی دھوکا کھا گئیں۔ فوٹو : فائل

پیونگ چانگ:  ونٹر گیمز میں آئس ہاکی میچ میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی آمد نے چیئرلیڈرز کو حیران کردیا۔

آئس ہاکی میچ میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی آمد نے چیئرلیڈرز کو حیران کردیا تاہم جب انھیں معلوم ہوا کہ وہ جعلی ہیں تو ہنس دیں۔ ہاورڈ نامی مقامی شخص کی شکل اور جسامت پڑوسی ملک کے سربراہ سے ملتی ہے اس لیے شمالی کوریا کی چیئرلیڈرز بھی دھوکا کھا گئیں جو کوریا کی مشترکہ ویمنز آئس ہاکی ٹیم کا جاپان کے خلاف مقابلے میں جوش و خروش بڑھا رہی تھیں۔

ہاورڈ نے کرائوڈ کی جانب بھی ہاتھ لہرایا مگر جلد ہی منتظمین نے انھیں ایرینا سے باہر نکال دیا۔ اس سے قبل افتتاحی تقریب میں بھی انھیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روپ دھارے شخص کو بھی باہر نکال دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔