انتخابی نظام، نادرا اور الیکشن کمیشن میں معاہدہ، پریزائیڈنگ افسر موبائل فون سے نتائج بھجوائیں گے

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 15 فروری 2018
معاہدے کے تحت نادرا الیکشن کمیشن کو رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کا ڈیٹا بیس بنا کردے گا۔ فوٹو: فائل

معاہدے کے تحت نادرا الیکشن کمیشن کو رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کا ڈیٹا بیس بنا کردے گا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے استعمال پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم معاہدے کے تحت نادرا الیکشن کمیشن کو رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کا ڈیٹا بیس بنا کر دے گا۔

عام انتخابات2018 میں پریذائیڈنگ آفیسر اپنے موبائل فونز سے براہ راست نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔ معاہدے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد اور چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم استعمال کرے گا۔

واضح رہے کہ آر ٹی ایس کو 4 ضمنی انتخابات میں تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔