پریانکا چوپڑا کی امریکی صدرٹرمپ پرایک بارپھرتنقید

ویب ڈیسک  اتوار 18 فروری 2018
پریانکا نے ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکامیں داخلے پر پابندی کی مذمت کی تھی ؛ فوٹوفائل

پریانکا نے ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکامیں داخلے پر پابندی کی مذمت کی تھی ؛ فوٹوفائل

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سب کے سامنے ٹرمپ کا مذاق اڑادیا۔

نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ پریانکا اکثر اپنے بیانات اور تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں تاہم اب انہوں نے امریکی صدر کو مذاق کانشانہ بناڈالا۔

حال ہی میں ایک بین الاقوامی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران جب پریانکا سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں امریکا کا نیا صدر کون ہوگا تواس کے جواب میں پریانکا نے کہا کہ کوئی بھی امریکا کا صدربن سکتا ہے مجھے اس پر کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں۔

 اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف فیصلے پربول پڑیں

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پریانکا نے امریکی صدر کو نشانہ بنایا ہو بلکہ اس سے قبل پریانکا نے امریکی صدارتی الیکشن کے دوران ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان کی مذمت کی تھی۔ اس کے علاوہ ایک اور موقع پر جب ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی اس وقت پریانکا وہ واحد بھارتی اداکارہ تھیں جنہوں نے ٹرمپ کے اس عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کسی پر پابندی نہیں لگاسکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔