پی ایس ایل میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم دبئی پہنچ گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 فروری 2018
شیڈول کے مطابق لاہور قلندر پاکستان سپرلیگ کی پہلی ٹیم ہے جو دبئی پہنچ چکی ہے۔ : فوٹو : فائل

شیڈول کے مطابق لاہور قلندر پاکستان سپرلیگ کی پہلی ٹیم ہے جو دبئی پہنچ چکی ہے۔ : فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے لاہور قلندر کی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے لاہور قلندر کی ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے غیرملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 623 کے ذریعے روانہ ہوئی۔ شیڈول کے مطابق لاہور قلندر سپرلیگ کی پہلی ٹیم ہے جو دبئی پہنچ چکی ہے۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی 16 فروری، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے والی ملتان سلطانز 17 فروری جب کہ کراچی کنگز کی ٹیم 18 فروری کو دبئی پہنچے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نمائشی میچ کے لیے شائقین کا جوش وخروش عروج پر پہنچ گیا

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری کو دبئی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا، ایونٹ کے دونوں پلے آف میچز 20 اور 21 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جن کے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ آج شام 6 بجے سے شروع ہوجائے گی جب کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 25 مارچ کو  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کی ٹکٹیں یکم مارچ سے دستیاب ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔