کاجل نے پھر سے سلور اسکرین پر دھاک بٹھانے کی تیاری کرلی

شوبز ڈیسک  جمعـء 29 مارچ 2013
کاجل نے کہا کہ فلم ’’چنائی ایکسپریس‘‘میں اگرچہ مختصر کردار میں نظر آئوں گی تاہم اس کے بعد کئی فلموں میں لیڈنگ لیڈی رول کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کاجل نے کہا کہ فلم ’’چنائی ایکسپریس‘‘میں اگرچہ مختصر کردار میں نظر آئوں گی تاہم اس کے بعد کئی فلموں میں لیڈنگ لیڈی رول کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کاجل دیوگن نے بالی وڈ میں فلمی سرگرمیوں کا پھر سے آغاز کردیا ہے ۔

اداکارہ نے گھریلو مصروفیات کے سبب عرصہ تک فلم سے کنارہ کشی اختیار کی اب واپسی ہوئی ہے تو بالی وڈ اداکارہ کاجل نے پھر سے بالی وڈ فلموں میں پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کی تیاری کرلی ہے۔ اداکارہ نے اس حوالے سے کرن جوہر کے ساتھ ان کی آنیوالی فلموں میں کام کرنے کے لیے معاملات طے کرلیے ہیں۔ رواں سال اداکارہ سلور اسکرین پر جلوہ گرہونگی۔ کرن جوہر کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کاجل دیوگن نے کہا ہے کہ فلمی سرگرمیوں کا آغاز کرچکی ہوں ۔ فلم ’’چنائی ایکسپریس‘‘میں اگرچہ مختصر کردار میں نظر آئوں گی تاہم اس کے بعد کئی فلموں میں لیڈنگ لیڈی رول کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔ رواں سال کئی میگا فلمیں کررہی ہیں ۔

ان کی دو فلمیںاس وقت ریلیز کے لیے تیار ہیں۔38سالہ اداکارہ کاکہناہے کہ اداکاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آنیوالی فلموںمیںاہم کرداروںمیںنظرآئوں گی۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ سے اپنے تعلق کو ہمیشہ قائم رکھوں گی ۔فلم کی کہانی اور کردار کو دیکھ کر اس میں کام کرنے کا فیصلہ کیا کرتی ہوں ۔آنیوالی فلموں میں مختلف کردار نبھارہی ہوں۔ کاجل نے کہا ہے کہ یش راج فلمز کے ساتھ اچھے مراسم ہیں ۔فلم ’’سن آف سردار ‘‘کے حوالے سے سوال پر اداکارہ نے جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ واضح رہے کہ 5اگست 1974کو ممبئی کے بنگالی و مراٹھی فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے فنی سفر کا آغاز 1992میں فلم ’’بے خودی ‘‘سے کیا ۔

1

اداکارہ نے کیرئیر کے دوران 6فلم فیئر ایوارڈز جیتے اور 11ایوارڈز کے لیے انھیں نامزد کیا گیا۔2011کے دوران اداکارہ کو بھارتی حکومت کی جانب سے اعلیٰ اعزاز پدماشری ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ماں تنوجہ بھی اداکارہ تھیں ۔والد شومومکھر جی فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر رہے ۔کاجل کے والد 2008کے دوران عارضہ قلب میں مبتلاء ہوکر انتقال کرگئے ۔بہن تناشا مکھرجی بھی اداکارہ ہیں۔خالہ نوتن ماضی کی معروف اداکارہ ہیں ۔دادی رتن بائی کا تعلق بھی ہندی فلم انڈسٹری سے جڑا ہوا ہے ۔ان کے کزن آیان مکھر جی بھی فلم ڈائریکٹر ہیں ۔کاجل کا کہنا ہے کہ ماں نے رندگی کے فیصلے کرنے کا شروع سے ہی اختیار دیا اور کبھی کوئی روک ٹوک نہیں کی گئی ۔ماں کی جانب سے مراٹھی کلچر اور باپ کی طرف سے بنگالی ثقافت ورثے میں ملی ہے۔

اداکارہ کی پہلی فلم ’’بے خودی ‘‘کو ہندی سینماگھروں میں کچھ خاص پذیرآئی تو نہ مل سکی مگر اس فلم میں ان کی پرفارمنس نے بالی وڈ کے حلقوں کی توجہ ضرور حاصل کرلی ۔ان کے کام کی تعریف کی گئی اور انھیں اسی پرفارمنس کے صلے میں عباس مستان کی نئی فلم ’’بازی گر‘‘مل گئی۔ 1993میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں کاجل کی شاہ رخ کے ساتھ شاندار پرفارمنس نے ان کی فلمی جوڑی کو بھی ہٹ قرار دیدیاگیا۔اداکارہ کی اس فلم کو کمرشلی بھی بڑی کامیابی ملی ۔

1994میں اداکارہ کی فلم ’’ادھار کی زندگی ‘‘بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی، اس فلم میں اداکارہ نے جیتندر کی پوتی کا کردار نبھایا ۔اسی عرصہ میں اداکارہ نے ہالی وڈ کی ایک چربہ فلم میں اکشے کمار اور سیف علی خان کے ساتھ کام کرکے توجہ حاصل کی ۔یش راج کی فلم ’’یہ دل لگی ‘‘کو کامیابی ملی۔ اس پر اداکارہ کو فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ 1995کے دوران کاجل نے دو کامیاب فلمیں ’’کرن ارجن ‘‘اور ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘دیں ۔فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ نے ہندی سینماپر راج کرنے کے منفرد ریکارڈقائم کردیے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔