- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
کراچی پولیس پر ایک اور ماورائے عدالت قتل کا الزام
کراچی: سپرہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب ملنے والی تشدد شدہ لاش کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے پولیس نے ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق شہریوں کی جانب سے کراچی پولیس پر ایک اور ماورائے عدالت قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سپرہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب سے آج صبح ملنے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے بھائی ابراہیم نے الزام عائد کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ ہم ضلع ملیر کے رہائشی ہیں، میرے بھائی موسیٰ اور عیسیٰ کپڑے کے تاجر ہیں اور دونوں کی جامع کلاتھ میں کپڑے کی دکان ہے، 2 روز قبل موسیٰ کو بڑے بھائی عیسیٰ کے ہمراہ باوردی اور سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے گھر سے حراست میں لیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کی ترقیاں
ابراہیم کا کہنا ہے کہ آج صبح اطلاع ملی کہ موسیٰ کی لاش برآمد ہوئی ہے، بھائی کی لاش قانونی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال لائی گئی تاہم ایم ایل او کی غیر موجودگی کے باعث سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انکشاف ہوا ہے کہ موسیٰ کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ میرے بھائی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے اور جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نقیب اللہ کا ماورائے عدالت قتل
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔