منیشا کوئرالہ واپسی پر فلم ’’مارکیٹ ٹو‘‘ میں کام کرینگی

نیٹ نیوز  جمعـء 29 مارچ 2013
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے پرکاش نے کہا کہ منشیا کوئرالہ میری آئندہ فلم ’’مارکیٹ ٹو‘‘ کا حصہ ہوں گی۔ فوٹو: فائل

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے پرکاش نے کہا کہ منشیا کوئرالہ میری آئندہ فلم ’’مارکیٹ ٹو‘‘ کا حصہ ہوں گی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ ڈائریکٹر جے پرکاش منیشیا کوئرالہ کی نیویارک میں کینسر کے علاج کے بعد ان کی وطن واپس پر انھیں اپنی آئندہ فلم ’’مارکیٹ ٹو‘‘ میں کاسٹ کرنے کے خواہاں ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے اس فلم میں کام کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی گئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے پرکاش نے کہا کہ منشیا کوئرالہ میری آئندہ فلم ’’مارکیٹ ٹو‘‘ کا حصہ ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ منیشا میری مارکیٹ میں بھی کام کرچکی ہیں اور اسی دور میں فلم مارکیٹ ٹو بنانے اور اس کے اسکرپٹ پر ان سے بات چیت کی تھی انھوں نے کہا کہ منشیا نے یہ اسکرپٹ پسند کیا تھا انھوں نے کہا کہ جیسے ہی منیشا وطن واپس آئیں تو میں ان سے فلم پر بات کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔