- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
شہریوں کیلئے خوشخبری، اب ڈاک خانوں میں بھی شناختی کارڈ بنیں گے
اسلام آباد: دیہی اور پسماندہ علاقوں کی عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ اب ملک کے دور دراز علاقوں میں قائم ڈاک خانوں میں بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس ضمن میں پاکستان پوسٹ آفس اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں میں 200 ڈاک خانوں میں شناختی کارڈ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بنانے کے لیے ملک بھر سے مختلف 200 ڈاک خانوں کا انتخاب کیا گیا ہےاوراس سہولت کو بتدریج تمام ڈاک خانوں تک بڑھایا جائے گا۔ اس معاہدے کی کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو توسیع اور وسیع کیا جائے گا اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اب مزید 200 کاونٹرز کو پوسٹ آفس میں قائم کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ نادرا اور پاکستان پوسٹ کا ان سینٹرز کو دہی اور پسماندہ علاقوں میں کھولنے کا اقدام کا بنیادی مقصد تمام لوگوں کے رجسٹریشن کو سہل بنانا ہے، یہ ایک انقلابی قدم ہے جو لوگوں کی سہولت اور آسان رسائی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جب کہ ایسے تمام کاونٹرز پہلی مرتبہ کارڈ بنانے کے علاوہ ہر قسم کی پراسسنگ کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔