ٹنڈو آدم : شوہر نے غیرت کے نام پر نوجوان بیوی کو قتل کر دیا

ایکسپریس نیوز ڈیسک  ہفتہ 30 مارچ 2013
پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیا گیا ہے.  فوٹو: فائل

پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیا گیا ہے. فوٹو: فائل

ٹنڈو آدم: جام نوازعلی تھانے کی حدود میں درگاہ کاکو پیر کے قریب رہائش پذیر شہزاد شرنے اپنی21سالہ بیوی مسمات روزینہ شر کو بندوق سے فائر کر کے قتل کر دیا اور ملزم بندوق سمیت فرار ہوگیا۔

جام نواز علی پولیس نے لاش کا تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم سے پوسٹ مارٹم کروایا۔ خاتون کی لاش کے ساتھ آنیوالے مرد اور عورتوں نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔

جبکہ پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔