بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ، 2 ونگ کمانڈرز ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 15 فروری 2018
طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ہی گرِ کرتباہ ہوگیا،فوٹو: بھارتی میڈیا

طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ہی گرِ کرتباہ ہوگیا،فوٹو: بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام میں انڈین ایئر فورس کا طیارہ گرِ کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 افسر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  فضائیہ کے طیارے نے  جورہت ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور کچھ دیر بعد مجولی کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جو کہ ونگ کمانڈر کے عہدے  پر فائض تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

آسام پولیس نے طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔