رونالڈونے چیمپئنزلیگ گولز کی سنچری مکمل کرلی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 15 فروری 2018
کرسٹیانورونالڈو نےفرسٹ لیگ میں ہیوی ویٹ حریف پیرس سینٹ جرمین کے خلاف1-3 سے فتح دلائی۔ فوٹو: فائل

کرسٹیانورونالڈو نےفرسٹ لیگ میں ہیوی ویٹ حریف پیرس سینٹ جرمین کے خلاف1-3 سے فتح دلائی۔ فوٹو: فائل

میڈرڈ: کرسٹیانورونالڈونے رئیل میڈرڈ کی جانب سے چیمپئنز لیگ گولز کی سنچری مکمل کرلی۔

کرسٹیانورونالڈو نے رئیل میڈرڈ کی جانب سے چیمپئنز لیگ گولز کی سنچری مکمل کرکے ایک اور رکارڈ اپنے نام کرلیا، انھوں نے دو گولز سے اپنی ٹیم کو فرسٹ لیگ میں ہیوی ویٹ حریف پیرس سینٹ جرمین کے خلاف3-1 سے فتح دلائی، رونالڈو نے اپنا سنچری گول ہاف ٹائم سے تھوڑا قبل پنالٹی سے کیا۔

دوسری مرتبہ جب گیند کو جال کی راہ دکھائی تو مقابلہ ختم ہونے میں 7 منٹ باقی تھے، آخر میں مارسیلو نے گول کرکے ٹیم کی برتری کو 1-3 کردیا، اس مقابلے کو دیکھنے کیلیے 80 ہزار کے قریب تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔