فٹبال رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی بدستور پہلے نمبر پر موجود

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 15 فروری 2018
جاری کردہ نئی عالمی رینکنگ میں  ٹاپ 10 پوزیشنز میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

جاری کردہ نئی عالمی رینکنگ میں ٹاپ 10 پوزیشنز میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

برن: فٹبال گورننگ باڈی فیفا کی جانب سے جاری کردہ عالمی رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی پہلے نمبر پر ہی موجود۔

فٹبال گورننگ باڈی فیفا کی جانب سے جاری ہونے والی عالمی رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ 10 پوزیشنز میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

رینکنگ میں پہلی سے 10 پوزیشنزکی ٹیمیں اس طرح سے ہیں، جرمنی، برازیل، پرتگال، ارجنٹائن، بیلجیئم، اسپین، پولینڈ، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور چلی۔تیونس 23 اور ایران کی ٹیم ایک درجہ بہتری سے 33 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔