پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجے جائیں گے

ویب ڈیسک  جمعرات 15 فروری 2018
سعودی عرب بھیجے جانے والے دستوں کی نوعیت تربیتی اور مشاورتی مشن کی ہوگی،آئی ایس پی آر،فوٹو:فائل

سعودی عرب بھیجے جانے والے دستوں کی نوعیت تربیتی اور مشاورتی مشن کی ہوگی،آئی ایس پی آر،فوٹو:فائل

 راولپنڈی: پاک فوج کے نئے دستے تربیتی اور مشاورتی مشن پر سعودی عرب بھیجے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی کے سیکورٹی تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ نئے دستے اور پہلے سے موجود پرانے دستے سعودی عرب کے باہر تعینات نہیں کیے جائیں گے ان دستوں کی نوعیت تربیتی اور مشاورتی مشن کی ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کی کویت کو ایوی ایشن، فوجی تربیت میں تعاون کی پیشکش

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے دیگر رکن ممالک سے بھی دوطرفہ سیکورٹی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتر بنانا چاہتی ہے۔

قبل ازیں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالیکی نے جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرکے خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔