بینک الفلاح کا قبل از ٹیکس منافع 6783 ملین روپے تک پہنچ گیا

بزنس رپورٹر  ہفتہ 30 مارچ 2013
   بینک کے ڈپازٹس کی مالیت میںگزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ہوا جو 457.119 ارب روپے تک جا پہنچے۔ فوٹو: فائل

بینک کے ڈپازٹس کی مالیت میںگزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ہوا جو 457.119 ارب روپے تک جا پہنچے۔ فوٹو: فائل

کراچی: بینک الفلاح لمیٹڈ کا21  واں سالانہ اجلاس عام گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی اجلاس کی صدارت عبداللہ خلیل المتویٰ نے کی۔

اس موقع پر بورڈ کے اراکین بشمول خالد مانا سعید العتیبہ، اکرام المجید سہگل، ندیم اقبال شیخ اور بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ سمیت بینک کے حصص یافتگان بھی موجود تھے۔ حصص یافتگان کو بتایا گیا کہ 31  دسمبر 2012 کے ختم ہونے والے مالی سال کے لیے بینک الفلاح کا قبل از ٹیکس منافع سال 2011کے 5434 ملین روپے کے مقابلے میں 6783  ملین روپے رہا جس میں بینک نے 24.8 فیصد کی واضح ترقی کی۔

بینک کے ڈپازٹس کی مالیت میںگزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ہوا جو 457.119 ارب روپے تک جا پہنچے، بینک کے مجموعی ایڈوانسز 211.397  ارب روپے سے بڑھ کر 248.346  ارب روپے تک جا پہنچے جو سال بہ سال 18فیصد ترقی کی عکاس ہے ، زیر جائزہ مدت میںبینک کی خالص سرمایہ کاری میں13.8  فیصد کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔