- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ٹی وی کی طرح سلور اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا اولین ترجیح ہے، ماورا حسین
لاہور: اداکارہ وماڈل ماورا حسین نے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح سلوراسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی میری اولین ترجیح ہے۔
’’ ایکسپریس ‘‘ سے بات کرتے ہوئے ماورا حسین نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور اسٹارز بھی کام کر رہے ہیں ۔ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا ، مگر اب ایسا نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس وقت کامیڈی ، میوزیکل ، رومانٹک ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں، اسی لیے میرے گھر والوں نے بھی فلم میں کام کرنے کی اجازت دیدی تھی ۔ میں نے بھی کہانی اور اپنا کردار پسند آنے پر ہی ہاں کی تھی۔
ماورا حسین نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کیلیے ویسے توپاکستان کی خوبصورت لوکیشنز بھی کسی سے کم نہیں ہیں لیکن فلم کی کہانی اوراس کی ڈیمانڈ کے مطابق اگربیرون ممالک شوٹنگ کیلیے جانا ضروری ہوتو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ اس وقت دنیا میں فلمسازی کا مزاج تبدیل ہوچکا ہے تاہم ہمارے فلم میکرز کوبھی اپنے مزاج میں تبدیلی لانا ہوگی۔
اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ٹی وی کے ساتھ فلم انڈسٹری جس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس کے ذریعے ہم بین الاقوامی سطح پر اپنے کلچرل اور سافٹ امیج کو پروموٹ کرسکتے ہیں۔ اس کیلیے نوجوان فلم میکرز کوبہترکام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی فلم میں ایسے موضوعات شامل کیے جائیں، جن سے امن، دوستی اوربھائی چارے کا پیغام پوری دنیا میں پہنچے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔