چمڑا چورنگی پرگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 30 مارچ 2013
گھر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق، موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 5افراد زخمی  فوٹو: فائل

گھر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق، موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 5افراد زخمی فوٹو: فائل

کراچی:  شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یو پی موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا راہ گیر 80 سالہ بشیر جان ہلاک ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔

، علاقہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ، ناگن چورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوارشخص شیراز تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور عقب سے آنے والی گاڑی سے ٹکر کے باعث زخمی ہوگیا ،کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ فیصل ولد نعمت ہلاک ہوگیا ۔

متوفی نجی کمپنی کا ملازم اورکورنگی ضیا کالونی کا رہائشی تھا ، متوفی دو بھائیوں میں چھوٹا تھا جبکہ اس کی جلد ہی شادی ہونے والی تھی،انچولی کے علاقے میں گھر میںکام کے دوران کرنٹ لگنے سے 25 سالہ اسلم ہلاک ہوگیا، حیدری مارکیٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 5افراد عرفان ، رفعت ، منیر ، افسر اور ثاقب زخمی ہوگئے ،اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک 5 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔