- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
سنجے دت کی اپنی زندگی پرمبنی فلم سے متعلق منفرد خواہش
ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم سے متعلق منفرد خواہش ظاہر کردی۔
بالی ووڈ کی فلموں میں گینگسٹر کے متعدد کردارادا کرنے والے سنجے دت اپنے لائف اسٹائل کے سبب منفرد انداز کے مالک ہیں، وہ کبھی فلموں میں گینگسٹر بنتے ہیں تو کبھی منا بھائی بن کر لوگوں کو اچھے کام کی تلقین کرتے ہیں تاہم حقیقی زندگی میں بھی سنجے دت کیسے ہیں یہ تو فلم دیکھ کرہی معلوم ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ہدایت کار نے فلم کا ٹریلرپہلے سنجو بابا کی سالگرہ کے دن پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن سنجے دت نے خواہش ظاہر کی ہے کہ فلم کا ٹریلر8 مئی کو ریلیز کیا جائے۔
اداکار کے لیے 8 مئی کا دن اس اہم ہے کیونکہ 1981ء کی 8 مئی کے روز ان کے کیرئیر کی پہلی فلم ’روکی‘ ریلیز کی گئی تھی جو ان کے لیے بے حد یادگار دن ہے، جس کے بعد ہدایت کارراج کمار ہیرانی نے سنجو بابا کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے فلم کا ٹریلر 8 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوئرالا، دیا مرزا، سونم کپور اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم جون 2019ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔