اے ٹی ایم سے 54 لاکھ روپے چرانے والا بینک سوئپر ساتھی سمیت گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 16 فروری 2018
ملزمان نے کیمروں کا ڈی وی آر توڑ کر قریبی جنگل میں پھینک دیا تھا،ایس پی سٹی۔ فوٹو: انٹر نیٹ

ملزمان نے کیمروں کا ڈی وی آر توڑ کر قریبی جنگل میں پھینک دیا تھا،ایس پی سٹی۔ فوٹو: انٹر نیٹ

 اسلام آباد: پولیس نے نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 54 لاکھ روپے چرانے والے بینک سوئپر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی۔

اسلام آباد کے ایس پی سٹی احمد اقبال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپر مارکیٹ کے نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 54 لاکھ روپے چوری ہوئے تھے جس کے بعد مقدمہ درج ہونے کے بعد کوہسار پولیس نے فوراً اصل ملزمان گرفتارکرلیے ملزم نبیل مسیح اس بینک میں صفائی کا کام کرتا تھا جس نے دوست سلیمان کے ساتھ مل کر چوری کی۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان نے کیمروں کا ڈی وی آر توڑ کر قریبی جنگل میں پھینک دیا تھا لیکن پولیس نے وہ بھی برآمد کرکے ڈی وی ڈی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور بینک کے اے ٹی ایم سے چوری ہونے والے 54 لاکھ روپے ملزمان کے گھروں سے برآمد کر لیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔