- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پاکستان یو اے ای سے پیچھا چھڑانے کا سوچنے لگا
لاہور: پاکستان نیوٹرل وینیو یواے ای سے پیچھا چھڑانے کا سوچنے لگا۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان 2009کے بعد سے اپنی ہوم سیریز کی میزبانی یواے ای میں کرنے پر مجبور رہا ہے،پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز بھی وہاں ہوئے،صرف گذشتہ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا۔
ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں ابھی وقت درکار ہے لیکن دوسری طرف یواے ای میں کئی دیگر ایونٹس تواتر سے شیڈول کیے جانے کی وجہ سے شائقین کی دلچسپی کم ہوسکتی ہے جب کہ وہاں اخراجات بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
ادھر افغانستان کی زمبابوے کیخلاف سیریز جاری ہے،اکتوبر میں وہاں لیگ کرانے کی بھی پلاننگ ہو رہی ہے تاہم اس صورتحال میں پی سی بی نے پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کیلیے ملائیشیاپر نگاہیں مرکوز کرلیں۔
چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ گراؤنڈز اور سہولیات کا جائزہ لینے کیلیے ملائیشیا جاؤں گا،اگر معاملات طے پاگئے تو امارات کی بانسبت اخراجات آدھے رہ جائیں گے۔
ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ یواے ای نے پی ایس ایل کے ساتھ دیگر لیگز کی میزبانی بھی تسلسل سے شروع کردی تو ہماری مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا،اس صورتحال میں ملائیشیا کے وینیوز نہ صرف پی ایس ایل بلکہ ہوم سیریز کی میزبانی کیلیے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ملائیشین کنڈیشنز پاکستان سے ملتی جلتی ہیں،پی سی بی کی جانب سے اپنی ٹیم بھارت بھجوانے سے انکار کے بعد وہاں انڈر19ایشیا کپ کرایا گیا جس میں پچز اور ماحول پاکستان یا یواے ای سے زیادہ مختلف نہیں تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔