ٹرمپ انتظامیہ نے روس کو سائبر حملوں کا ذمے دار قرار دے دیا

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 17 فروری 2018
2017 میں سائبرحملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثر ۔ہوا، عالمی سطح پر کمپیوٹر سسٹم کو نقصان پہنچا تھا۔  فوٹو:فائل

2017 میں سائبرحملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثر ۔ہوا، عالمی سطح پر کمپیوٹر سسٹم کو نقصان پہنچا تھا۔ فوٹو:فائل

 واشنگٹن:  ٹرمپ انتظامیہ نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمے دار قرار دے دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ جون 2017 میں ان حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثر ہوا اور عالمی سطح پر کمپیوٹرائز سسٹم کو نقصان پہنچا تھا، روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے جس پر روس پہلے ہی سائبرحملوں کے الزامات کی تردید کرچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔