ذوالفقار علی بھٹو کیلیے مختص ریلوے سیلون سعد رفیق نے اپنے لیے تیار کرنیکی ہدایات جاری کردیں

قیصر شیرازی  ہفتہ 17 فروری 2018
اب41 سال بعد یہ دو کوچز وزیر ریلوے کیلئے نئے انداز، نئی سہولیات کیساتھ تیار کی جارہی ہے۔فوٹو:فائل

اب41 سال بعد یہ دو کوچز وزیر ریلوے کیلئے نئے انداز، نئی سہولیات کیساتھ تیار کی جارہی ہے۔فوٹو:فائل

 راولپنڈی: سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کیلیے مختص خصوصی ریلوے سیلون وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے لئے تیارکرنیکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کیلیے مختص خصوصی ریلوے سیلون کو اپنے لئے تیارکرنیکی ہدایات جاری کر دی ہیں جس کی کیرج فیکٹری میں تیزی کیساتھ تیاری،تزئین و آرائش شروع کردی گئی۔

واضح رہے کہ یہ سیلون پاکستان ریلوے نے1975 میں ذوالفقار علی بھٹو کیلئے تیارکیا تھا یہ سیلون 2 کوچز پر مشتمل ہے تاہم سابق وزیر اعظم کی حکومت کے بعد یہ سیلون کھڑی کر دی گئی تھی اب41 سال بعد یہ دو کوچز وزیر ریلوے کیلئے نئے انداز، نئی سہولیات کیساتھ تیار کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔