شہریوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلیے کوشاں ہیں، صدر ممنون

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 17 فروری 2018
ماحولیاتی تحفظ، معاشی استحکام کیلیے جنگلات کا تحفظ ضروری ہے، پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ فوٹو: فائل

ماحولیاتی تحفظ، معاشی استحکام کیلیے جنگلات کا تحفظ ضروری ہے، پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ شہریوں کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

رائل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا کے صدر پروفیسر ڈریک بیل سے بات چیت کرتے ہوئے  صدر ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان جیسے بڑے ملک میں شہریوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی مشکل کام ہے لیکن حکومت نے اس سلسلے میں کامیاب اقدامات کیے جس سے کم آمدنی والے طبقات تک زیادہ سے زیادہ طبی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔

پروفیسر ڈریک بیل نے وفد کے ہمراہ ایوان صدر میں ممنون حسین سے ملاقات کی، صدر نے توقع ظاہر کی کہ ڈاکٹر بیل کے دورہ سے تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔ صدر نے کہا کہ پاکستان میں ڈنگی سمیت نئے خطرناک امرا ض پر قابو پانے میں بہت کامیاب کوششیں ہوئیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ شہریوں کو کم خرچ علاج کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کئی اقدامات کیے جارہے ہیں جب کہ حکومت پنجاب نے اچھے منصوبے بنائے، جن کے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔

پروفیسر ڈریک بیل نے کہا کہ ان کا ادارہ پاکستان کے ساتھ نوجوان ڈاکٹروں کی تربیت کے سلسلے میں تجاویز پرغور کر رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔