- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
زینب کے گھر والوں کا مجرم کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ
قصور: زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت دینے پر مقتولہ کے لواحقین نے اطمینان کے اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو سرِعام پھانسی دی جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے قصور میں زینب سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران علی کو 4 بار سزائے موت سنادی ہے جس پر مقتولہ زینب کے لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
زینب کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ عدالت کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے اور ہم جج کے فیصلے سے متفق بھی لیکن ابھی بھی ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ یہ سزا سرِعام دی جائے اور مجرم جہاں سے ہماری بچی کو لے کر گیا تھا اسی جگہ پر اسے بھی پھانسی دی جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب کے قاتل عمران علی کو 4 بار سزائے موت کا حکم
زینب کے چچا کا کہنا ہے کہ ہم میڈیا سے شکر گزار ہیں جنہوں نے قدم قدم پر ہمارا ساتھ دیا، ہم فیصلے سے مطمئن ہیں لیکن مجرم کو سرِعام پھانسی دی جائے تاکہ پوری دنیا دیکھے، ہمارا یہ مطالبہ اسلامی اور جائز ہے، اور اگر قانون میں ترمیم کرتے ہوئے مجرم عمران کو سرِعام پھانسی کا مطالبہ مان لیاجائے تو آئندہ کوئی بھی درندہ ایسا گناہ کرنے کا نہیں سوچے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔