بڈاپسٹ: پاکستان اورہنگری کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیسرادور

اے پی پی  ہفتہ 30 مارچ 2013
 پاکستانی وفد کی قائدعائشہ ریاض نے ہنگری کے نائب وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی. فوٹو: فائل

پاکستانی وفد کی قائدعائشہ ریاض نے ہنگری کے نائب وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی. فوٹو: فائل

پاکستان اورہنگری کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرادورجمعے کو بڈاپسٹ میں ہوا جس میں دونوں جانب نے دوطرفہ تعلقات،کثیر ملکی فورموں پر تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عائشہ ریاض نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ ہنگری کے وفد کی قیادت نائب وزیرخارجہ برائے عالمی امور زیبولس نکاکس نے کی۔

اجلاس میں پاکستانی وفد نے خودمختار تجارتی ترجیحات کیلیے ہنگری کی حمایت کو سراہا اور یورپی منڈیوں تک تجارتی رسائی کے لیے تعاون جاری رکھنے کی درخواست کی۔ عائشہ ریاض نے ہنگری کے نائب وزیرخارجہ برائے سیکیورٹی پالیسی پیٹرز تارے سے بھی ملاقات کی اور پاک ہنگری تعلقات مضبوط بنانے،علاقائی سلامتی کے معاملات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔