منصوبے کے تحت بے گناہوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی

ایکسپریس ڈیسک  ہفتہ 30 مارچ 2013
 سٹی وارڈنز کے سوگوار لواحقین سے تعزیت اور مقتولین کے لیے دعائے مغفرت.  فوٹو: فائل

سٹی وارڈنز کے سوگوار لواحقین سے تعزیت اور مقتولین کے لیے دعائے مغفرت. فوٹو: فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2سٹی وارڈنز شہزاد اور سجاد کے قتل کی سخت مذمت کی ہے اور زخمی اہلکار عباس سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ اور نگراں وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا سخت نوٹس لیا جائے اور دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔

ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گرد ایک منظم منصوبے کے تحت شہر میں بے گناہوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے سٹی وارڈنز کے سوگوار لواحقین سے تعزیت کی اور مقتولین کیلیے دعائے مغفرت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔