کرسٹیانو رونالڈو نے بھی روہنگیا مسلمانوں کے لیے آواز اٹھادی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 17 فروری 2018
رونالڈو نےعالمی برادری سےروہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے سامنے آنے کی درخواست کردی . فوٹو : فائل

رونالڈو نےعالمی برادری سےروہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے سامنے آنے کی درخواست کردی . فوٹو : فائل

رئیل میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی روہنگیا مسلمانوں کے لیے آواز اٹھادی۔

رئیل میڈرڈ کے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی برادری سے بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمان کی مدد کے لیے سامنے آنے کی درخواست کردی ہے۔

رونالڈو نے اپنے فیس بک پیج پر 2 تصاویر شیئر کیں ہیں، ان میں سے ایک میں وہ اپنے بچوں کے ہمراہ موجود ہیں اور دوسری تصویر میں روہنگیا پناہ گزین ایک بنگلا دیشی کلینک میں اپنے بچے کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ رونالڈو نے لکھا کہ ’’اس دنیا میں ہم سب اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں‘‘۔ رونالڈو نے ایک پیج کا لنک بھی شیئر کیا جہاں پر لوگ ان پناہ گزینوں کے لئے امداد دے سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔