قاتل کی سزا پر عملدرآمد کیلیے کئی مراحل باقی

شہزاد امجد  اتوار 18 فروری 2018
مجرم کو پھانسی پر لٹکانے سے قبل ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کا حق ہوتا ہے۔ فوٹو:فائل

مجرم کو پھانسی پر لٹکانے سے قبل ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کا حق ہوتا ہے۔ فوٹو:فائل

لاہور: قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی معصوم بچی کے قاتل عمران کو سزا تو سنا دی گئی مگر سزا پر عملدرآمد کیلیے ابھی کئی مراحل باقی ہیں۔

سزائے موت کے کسی بھی مجرم کو پھانسی پر لٹکانے سے قبل ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کا حق ہوتا ہے اگر ہائیکورٹ سے بھی سزائے موت برقرار رکھی جائے تو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے، سپریم کورٹ سے بھی سزائے موت برقرار رہنے کے بعد بھی مجرم کو صدر مملکت کے پاس رحم کی اپیل کا حق حاصل ہوتا ہے جب کہ مجرم عمران علی کی سزا پر عملدرآمد کیلئے بھی ان تمام مراحل سے گزرنا ضروری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔