نیشنل فوڈ سیکیورٹی سمیت 4 شعبے سی سی آئی کا حصہ بنانے کی سمری تیار

ذوالفقار بیگ  اتوار 18 فروری 2018
عملدرآمدیقنیی بنانے کیلئے اسلام آبادمیں مستقل سی سی آئی سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ فوٹو : پی آئی ڈی

عملدرآمدیقنیی بنانے کیلئے اسلام آبادمیں مستقل سی سی آئی سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ فوٹو : پی آئی ڈی

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) سیکریٹریٹ میں چار شعبوں کو وزارت بین الصوبائی سے منتقل کرکے سی سی آئی سیکرٹریٹ کا حصہ بنادیاجائے گا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس اورقومی اسمبلی، سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے مابین رابطے بڑھانے اوراجلا س میں ہونیوالے فیصلوں پرعملدرآمدیقنیی بنانے کیلئے اسلام آبادمیں مستقل سی سی آئی سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے اورسی سی آئی کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رقم بھی مختص کی جائے تاکہ سیکرٹریٹ کوموثرانداز میں چلایا جاسکے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔